واشنگٹن پوسٹ اے بی سی نیوز کے انتخابات سے قبل سروے کے مطابق امریکی صدر
کے عہدے کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن نے ریپبلکن پارٹی
کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ پر چار پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی
ہے۔ پیر سے جمعرات کے درمیان ہوئے سروے کے آج جاری کئے گئے اعداد و شمار کے
مطابق کلنٹن کو 47 فیصد حمایت ملی جبکہ ٹرمپ کو 43 فیصد ووٹروں کی حمایت مل
سکی۔ واضح رہے کہ امریکی صدر کے عہدے کے لئے انتخابات آٹھ نومبر کو ہونگے۔